ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جمہوریہ کانگو میں باغیوں کا حملہ، 22 افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو میں باغیوں کا حملہ، 22 افراد ہلاک

Tue, 27 Dec 2016 11:32:16    S.O. News Service

کنشاسا،26دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جمہوریہ کانگو میں باغیوں کے ایک حملے میں کم از کم بائیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک پادری نے بتایا کہ یہ واقعہ صوبہ کیوو میں رونما ہوا اور حملہ آور اسلحے اور چاقووں سے لیس تھے۔ ان کے مطابق اس واقعے میں مسلم شدت پسند تنظیم اے زیڈ ایف ملوث ہے۔ اس تنظیم کا قیام 1995ء میں یوگنڈا میں ہوا تھا۔ تاہم اس دوران اے زیڈ ایف کے جنگجو زیادہ تر جمہوریہ کانگو میں حملے کر رہے ہیں۔ اس علاقے میں کئی دیگر باغی گروپ متحرک ہیں۔


Share: